9 مئی تخریب کاری میں ملوث 46 خواتین کو گرفتار کیا، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب

May 31, 2023

فائل فوٹو

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 9 مئی کی تخریب کاری میں ملوث 300 میں سے 46 خواتین کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 29 خواتین ضمانت پر رہا ہوچکی ہیں، جیل میں قید 17 خواتین کی شناخت پریڈ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔