انٹر بینک، ڈالر 45؍ پیسے تک سستا

June 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی ،یورو کی قیمت 1.30 روپے تک گھٹ گئی ،پاؤنڈ بھی 80 پیسے سستا ہو گیا ، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 45پیسے کی کمی سے 285.25 روپے سے کم ہو کر 284.80 روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 285.70 روپے سے کم ہو کر 285.60 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 309.00 روپے سے کم ہو کر 308.00 روپے اور قیمت فروخت 312.00 روپے سے کم ہو کر 311.00 روپے ہو گئی ہے۔