ثناء نے خواتین کو کیسے مردوں سے شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے؟

June 01, 2023

فائل فوٹو

پاکستانی فلم انڈسٹری کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم جمانے والی اداکارہ ثناء نے خواتین کو امیر مردوں سے شادی کا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ ثناء نے حال ہی میں اپنے شوہر فخر جعفری سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد خلع لے لی ہے۔

ثناء نے اپنے سابقہ شوہر اور ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے خلع کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ وہ اپنی آئندہ کی زندگی کو ماضی سے بہتر بنانا چاہتی ہیں۔


اب ثناء فخر کے ایک حالیہ انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس کلپ میں ثناء کو پیسہ یا پیار میں سے ایک چیز چننے کو کہا جا رہا ہے جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا کہ دیکھیں مرد وفادار نہیں ہوتا، اس لیے امیر مرد سے شادی کرنی چاہیے۔