اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہورہا، ترجمان

June 01, 2023

ترجمان اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک صبح 11 بجے کسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس نے اسد قیصر یا پرویز خٹک کو گرفتار نہیں کیا۔