میئر بننے کی لکیر حافظ نعیم کے ہاتھ میں نہیں ہے، سعید غنی

June 01, 2023

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان شاید جماعت اسلامی کے امیر بن جائیں لیکن کراچی کا میئر بننے کی لکیر ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے 9 مئی سے پہلے قیادت کو بتا دیا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سنگین مقدمات میں ملوث افراد کو معافی نہیں مل سکتی۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کراچی کو اپنی جاگیر سمجھنے والی جماعتوں سے ہضم نہیں ہو رہی۔