وزیر اعظم کی سگریٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کی ہدایت

June 01, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف نے 15 جولائی تک سگریٹ کی تمام فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے وفد نے جمعرات کو ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ سگریٹ کی اسمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے سگریٹ بیچنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر احد چیمہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔