شاہ محمود سے ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ جلد سامنے آجائے گا، محمود مولوی

June 02, 2023

فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے ہمراہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملنے والے محمود مولوی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد صورتِ حال بدل گئی، اس وقت تحریک انصاف کا سائیڈ میں ہونا مسئلےکا حل نہیں۔

محمود مولوی نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی نااہل ہوئے تھے، بے نظیر بھٹو نے بھی پارٹی امین فہیم کے حوالے کی تھی۔