• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے والا ملزم گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے والے ملزم سرور عارف کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جنہیں مزید ڈیجیٹل شواہد کے لیے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے غلط اور بے بنیاد مواد پھیلانے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

قومی مرکز برائے سائبر جرائم کے ترجمان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید