• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان حرمین شریفین کی سلامتی کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی بزدلانہ اور گھناؤنی کوشش کی مذمت کرتا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس بزدلانہ فعل سے رنجیدہ اور پریشان ہیں، سعودی مسلح افواج کے حوصلے اور دلیرانہ کارروائی پر سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی کے دہانے سے پیچھے ہٹ جائیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا خطہ پہلے ہی تنازعات کا بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ہے، بات چیت اور سفارت کاری ہی امن کی جانب پائیدار راستہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کی سلامتی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید