راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں

June 02, 2023

اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں۔

پانی میں زہریلا کیمیکل ملانے کے الزام میں ڈیم کے قریب سے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف آبی حیات مارنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیم سے بڑی تعداد میں مچھلیاں اور ڈیم سے پانی پینے والے پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق راول ڈیم میں پہلے بھی کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔