شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

June 02, 2023

فائل فوٹو

شمالی وزیرستانکے علاقے ڈوسلی میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔