9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور سے آلات چرانے والا ملزم گرفتار

June 02, 2023

خیبر پختونخوا پولیس نے ریڈیو پاکستان پشاور سے 9 مئی کو آلات چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور سے آلات چوری کرنے کا مقدمہ تھانہ شرقی پشاور میں درج ہے۔

ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل، 3 مائیک اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔