اللّٰہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کیلئے 11 کھلاڑی بھی نہیں رہنے، خواجہ آصف

June 02, 2023

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کیلئے11کھلاڑی بھی نہیں رہنے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ نوبت یہ آگئی ہے کہ مذاکراتی ٹیم کے دو ممبر چھوڑ گئے ہیں اب نئی ٹیم بناؤ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ہے اس کے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ متبادل نام ساتھ ہی اعلان کردیں۔