پشاور: سابق وزیر اعلیٰ اور وزراء کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کا انکشاف

June 02, 2023

فوٹو فائل

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، اسپیکر مشتاق غنی، ڈپٹی اسپیکر محمود جان، صوبائی وزراء، سینیٹرز اور سابق ممبران صوبائی کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی ایکسائیز کو لکھے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز افراد کے پاس محکمے کی گاڑیاں موجود ہیں جن میں صوبائی وزراء و ممبران اسمبلی شامل ہیں۔

محکمہ ایکسائز نے کہا ہے کہ سابق وزراء غیر مجاز افراد میں شامل ہیں یہ محکمے کی گاڑیاں نہیں رکھ سکتے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز سابق وزیر اعلیٰ، وزراء اور ممبران اسمبلی سے گاڑیاں فوری واپس لی جائیں۔