عائشہ ملک نے دلچسپ کیپشن کیساتھ فیملی فوٹو شیئر کردی

June 03, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی سابقہ خوبرو اداکارہ عائشہ عقبیٰ ملک نے دلچسپ کیپشن کے ساتھ فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔

شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ ملک کو تاحال اُن کے مداح سوشل میڈیا پر فالو کیے ہوئے ہیں۔


عائشہ ملک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اور فیملی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔


اب عائشہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک فیملی فوٹو شیئر کیا ہے جس میں انہیں اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکرین شاٹ

تصویر میں پوری فیملی گھر میں عام پہننے والے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہی ہے۔

اُس سے پہلے کہ انٹرنیٹ صارفین اس بارے میں اپنے کمنٹس لکھیں، عائشہ ملک نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں واضح کردیا کہ ’کوئی بھی تیار نہیں ہونا چاہتا تھا۔‘