روس: انٹرنیشنل اکنامک فورم اجلاس، مغربی ممالک کے صحافیوں پر کوریج کیلئے پابندی

June 03, 2023

روس نے انٹرنیشنل اکنامک فورم اجلاس میں مغربی ممالک کے صحافیوں کو کوریج کا اجازت نامہ دینے سے انکار کر دیا۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے قبل کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی صحافیوں کو اکنامک فورم اجلاس کوریج کی منظوری نہیں ملے گی۔

کریملن کا کہنا ہے کہ غیر دوست ممالک کے صحافیوں کو اکنامک فورم اجلاس کوریج کی اجازت نہیں دیں گے۔

اجلاس کی کوریج کے لیے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی اجازت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں انٹرنیشنل اکنامک فورم کا 26 واں اجلاس 14 سے 17 جون تک منعقد ہو رہا ہے۔