جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے 2 مجوزہ نام سامنے آ گئے

June 04, 2023

جہانگیر ترین —فائل فوٹو

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے 2 مجوزہ نام سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کے لیے ’عوام دوست پارٹی‘ اور ’پاکستان انصاف پارٹی‘ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ترین گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نام ابھی حتمی نہیں، ان پر مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، کوئی اور نام بھی سامنے آ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترین گروپ کے ساتھ بھی کئی سیاسی رہنما رابطے میں ہیں۔