• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

عائشہ اقبال —فائل فوٹو
عائشہ اقبال —فائل فوٹو

تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں۔

عائشہ اقبال نے کہا کہ ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔

عائشہ اقبال نے کہا کہ جو بچے مرے ہیں ان کی ماؤں سے پوچھیں جا کر، کیا ایسے واقعات ہونے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ نہیں ہے، کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہی، سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان ریڈ لائن ہے، ساری فیملی امریکا میں ہے، جبکہ میں قوم کی خدمت کے لیے پاکستان میں ہوں۔

عائشہ اقبال خواتین کی مخصوص نشست پر رکنِ پنجاب اسمبلی بنی تھیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے کئی رہنما پارٹی سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید