ملک میں ایک بھی جمہوری سیاسی جماعت نہیں ہے: چوہدری سرور

June 04, 2023

چودھری سرور، فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بھی جمہوری سیاسی جماعت نہیں ہے۔

چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کو اسمبلیوں کا وقت ختم ہو رہا ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکٹیبلز ایک جماعت سے دوسری جماعت میں چلے جاتے ہیں اور سیاسی لیڈرز جماعت کے بجائے اپنی ذات کو مضبوط کرتے ہیں۔

چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ ہم ملکی مسائل حل کرنے کے لیے ایک مکمل منشور دینا چاہتے ہیں۔