سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، رانا ثنااللّٰہ

June 04, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ خان نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، شہدا کے مجسموں کو توڑا گیا۔سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے۔ کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔ پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں، عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔

رانا ثنا اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے۔ آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔