قوم سازش کا حصہ نہیں بنے گی، پاک فوج کے حق میں ریلی

June 05, 2023

اسلام آباد / جڑانوالہ ( نمائندہ جنگ ) کرنل (ر) عامر حفیظ کھوکھرکی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی، اس موقع پر اس موقع پر ہزاروں افراد نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کسی بھی اندرونی وبیرونی سازش کا حصہ نہیں بنے گی ۔ریلی میں پاکستانی پرچم تھامے ہزاروں افراد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے فوج سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔