اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتےٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے منگل کو کھلنے والے 1یک لاکھ 87 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے فائنل ٹینڈر کی سمری کا جائزہ لے گی ۔ کم سے کم درآمدی گندم کی قیمت 339ڈالرز 63 سینٹ اور زیادہ سے زیادہ 354 ڈالر اسی سینٹ کی پیش کش آئی ،باقی گیارہ بولی دھند گان نے کم سے کم 339 ڈالرز 63 سینٹ کی پیشکش میچ اسی وقت کر دی ۔