بلال عباس ’ہمیشہ کے لیے‘ 30 سال کے ہوگئے

June 05, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کےنوجوان، خوبرو اداکار بلال عباس خان 30 سال کے ہو گئے ہیں۔

اداکار نے گزشتہ روز اپنی 30ویں سالگرہ مناتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

کئی سپر ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والے بلال عباس سے متعلق ہر کوئی جانتا ہے کہ اُنہیں زیادہ سماجی تعلقات رکھنا یا مداحوں سے ملنا نہیں پسند۔


اپنی دنیا میں مگن رہنے والے فنکار نے اپنی سالگرہ کی تصویریں شیئر کرنے میں کنجوسی سے کام لیا ہے۔

بلال عباس نے صرف دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں سیاہ رنگ کے ہی غبارے پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


سوشل میڈیا انسٹاگرام پر 2.4 ملین فالوورز رکھنے والے ادکار کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ہمیشہ کے لیے تیس۔‘


واضح رہے کہ بلال عباس نے بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کے سبب انڈسٹری میں جگہ بنا لی ہے، وہ انڈسٹری کی متعدد نامور ہیروئنوں کے ہمراہ کام کر چکے ہیں۔