لاہور میں جلسہ، آصف زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

June 05, 2023

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، آصف زرداری نے جلسے کی تیاریوں کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کا اجلاس کل شام ساڑھے پانچ بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں جلسے کی تیاریوں اور پیپلز پارٹی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہو گا۔

پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ پر 21 جون کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

پیپلز پارٹی کا جلسے کے لیے لبرٹی چوک یا موچی گیٹ سمیت دیگر مقامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔