کراچی: پی پی کا چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

June 05, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 13 ٹاؤنز کےلیے پیپلز پارٹی کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

میئر کراچی کے لیے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان عبداللّٰہ مراد امیدوار ہوں گے۔

1. لیاری ٹاؤن (ضلع جنوبی )

چیئرمین کیلئے ناصر کریم بلوچ اور وائس چیئرمین کیلئے محمد اقبال ہنگورو امیداوار ہوں گے۔

2. کورنگی ٹاؤن (ضلع کورنگی)

چیئرمین کیلئے ایم نعیم شیخ جبکہ وائس چیئرمین کیلئے زرین اعوان امیدوار ہوں گی۔

3. صفورا ٹاؤن (ضلع شرقی)

چیئرمین کیلئے کلیم اللّٰہ عرف راشد خاصخیلی اور وائس چیئرمین کیلئے عبدالحق بلوچ امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

4. چنیسر ٹاؤن

چیئرمین کیلئے فرحان غنی اور وائس چیئرمین کیلئے محمد شہزاد عرف ندیم خیالی امیدوار ہوں گے۔

5. سہراب گوٹھ ٹاؤن

چیئرمین کیلئے لالہ عبدالرحیم اور وائس چیئرمین کیلئے عمران بروہی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

6. ماڑی پور ٹاؤن (ضلع کیماڑی)

چیئرمین کیلئے ہمایوں خان جبکہ وائس چیئرمین کیلئے آصف کوثر امیدوار ہوں گے۔

7. مورڑو میربحر ٹاؤن

چیئرمین کیلئے علی اکبر جبکہ وائس چیئرمین کیلئے شوکت بلوچ امیدوار ہوں گے۔

8. بلدیہ ٹاؤن

چیئرمین کےلیے عبدالکریم آسکانی جبکہ وائس چیئرمین کیلئے عجب خان سواتی امیدوار ہوں گے۔

9. منگھوپیر ٹاؤن

چیئرمین کےلیے حاجی نواز بروہی جبکہ وائس چیئرمین کیلئے محمد عارف امیدوار ہوں گے۔

10. اورنگی ٹاؤن

چیئرمین کیلئے جمیل ضیا جبکہ وائس چیئرمین کےلیے عافان صغیر صدیقی امیدوار ہوں گے۔

11. ملیر ٹاؤن

چیئرمین کےلیے جان محمد بلوچ جبکہ وائس چیئرمین کیلئے مزمل شاہ امیدوار ہوں گے۔

12. ابراہیم حیدری ٹاؤن

چیئرمین کےلیے نذیر بھٹو جبکہ وائس چیئرمین کیلئے رفیق جت امیدوار ہوں گے۔

13. گڈاپ ٹاؤن

چیئرمین کےلیے طارق عزیز بلوچ جبکہ وائس چیئرمین کیلئے جام محمد جوکھیو امیدوار ہوں گے۔