برطانیہ: عاطف اسلم کا نصرت فتح علی خان اور ریشماں کو خراج عقیدت

June 05, 2023

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان اور ریشماں کو برطانیہ کے کنسرٹ میں خراج عقیدت پیش کرکے کر رنگ جما دیا۔

عاطف اسلم نے جب اپنی آواز میں ’لمبی جدائی‘ اور ’میرا پیا گھر آیا‘ گایا تو ہزاروں شائقینِ موسیقی ان کے ہم آواز ہوگئے۔

کنسرٹ کا انعقاد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل عاطف اسلم نے لندن میں دھوم مچائی تھی۔ وہ ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں۔

عاطف اسلم کے برطانیہ کے شوز کی آرگنائزر نوین عامر ہیں۔