انگلستان میں کوویڈ کی موسمی ویکسینیشن مہم ختم کرنے کا فیصلہ

June 05, 2023

انگلینڈ کی اسٹیفورڈ شائر کاؤنٹی سمیت ویسٹ مڈلینڈ میں کوویڈ کی موسمی ویکسینیشن مہم رواں ماہ کے اختتام پر ختم کر دی جائے گی۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 جون کے بعد کوویڈ ویکسین صرف کمزور افراد کو دی جائے گی۔

نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق ایک یا دوسری ڈوز نہ لگوانے والے ویکسین مہم سے فائدہ اٹھا سکے گے۔