بلاول بھٹو کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری

June 06, 2023


وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی۔

بلاول بھٹو زرداری کے لیے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔

بلاول بھٹو کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے استقبال کیا۔

وزیر خارجہ کو درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔