امریکا جانے والے بھارتی طیارے میں فنی خرابی، روس میں لینڈنگ

June 06, 2023

امریکا جانے والے بھارتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث روس میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نئی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والے بھارتی طیارے نے روسی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کے ایک انجن میں خرابی کے باعث طیارے نے روس میں لینڈنگ کی۔

بھارت نے مسافروں کو سان فرانسسکو لے جانے کےلیے دوسرا طیارہ روس روانہ کردیا۔