’کیپٹن امریکا‘ کا چوتھا پارٹ اگلے سال ریلیز ہوگا

June 06, 2023

مارویل اسٹوڈیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ’کیپٹن امریکا‘ کے چوتھے پارٹ کا اعلان کیا ہے۔

یہ پہلا پارٹ ہوگا جس میں سیاہ فام اداکار انتھونی میکی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

چوتھے پارٹ کو ’Brave New World‘ کا نام دیا گیا ہے، پچھلے سال اس پارٹ کا نام ’نیو ورلڈ آرڈر‘ رکھا گیا تھا۔

مارویل اسٹوڈیوز نے ٹوئٹر پر انتھونی اور ہیریسن فورڈ کی تصویر شیئر کی۔

کیپٹن امریکا کا چوتھا پارٹ 3 مئی 2024 کو ریلیز ہوگا۔