وزیراعلیٰ اور میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کی گورنر سندھ سے ملاقات

June 07, 2023

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کے درمیان ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی حکومت کےتعاون پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کراچی کےانفرااسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت کی ضرورت ہے

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حب کےانفرا اسٹرکچر کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کےحل کیلئے وفاق،صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کا رابطہ ضروری ہے۔