مرتضیٰ وہاب کا ایک خاص قسم کا وڈیرہ مائنڈ سیٹ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

June 07, 2023

حافظ نعیم الرحمٰن.... مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا پیپلز پارٹی رہنما مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کا ایک خاص قسم کا وڈیرہ مائنڈ سیٹ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایک سال ایڈمنسٹریٹر رہے، انہوں نے میئر کے اختیارات استعمال کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ کہتےہیں کہ اگر پیپلز پارٹی کا میئر نہیں آیا تو وسائل نہیں ملیں گے، اب آپ فنڈز نہیں روک سکو گے، کچھ نہیں کر سکتے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جن اسپتالوں پر اربوں روپے لگا رہے ہیں ان اسپتالوں کا حال دیکھ لیں، میئر تو جماعتِ اسلامی کا ہی آئے گا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے سوال اٹھایا ہے کہ زیادہ سیٹوں والا کیسے ہارے گا؟ کم سیٹوں والا کیسے جیتے گا؟