چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ

June 08, 2023

فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر کونسل خواجہ حارث ہیں۔

وکیل خالد یوسف نے کہا کہ وکیل خواجہ حارث آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، توشہ خانہ کیس پر اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو ہائی کورٹ کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔