خیرسون کے سیلاب زدہ علاقے پر روس کی شیلنگ، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

June 08, 2023

یوکرین کے شہر خیرسون میں روس کی شیلنگ کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

کیف سے یوکرینی حکام کے مطابق روسی شیلنگ سیلاب زدہ علاقے سے انخلا کرتے ہوئے لوگوں پر کی گئی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں کاخوفکا ڈیم ٹوٹنے سے خیرسون کا بڑا علاقہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے زیرانتظام یوکرین کے علاقے میں پیر کے دن ڈیم پر ہونے والے حملے میں کاخوفکا ڈیم کو نقصان پہنچا تھا۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ روس اور یوکرین ڈیم تباہ کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔