کراچی، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا

June 09, 2023

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا،15 جون کو انتخاب کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس کے مطابق 9 اور 10 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

14 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جس کے بعد 15 جون کو انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت تمام نو منتخب بلدیاتی نمائندے حلف اٹھا چکے ہیں۔