نئے بجٹ میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کرنے کی سفارش

June 09, 2023

فائل فوٹو

بجٹ میںتمام صوبوں سے خدمات کے شعبے کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بجٹ میں خدمات کی برآمدات کو ٹیکس مراعات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہزیرو ریٹنگ کے لیے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی کروانا ہوگی اور خدمات کی برآمدات کے لیے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زرمبادلہ یا ڈالرز بینکوں یا مجاز ڈیلرز کے ذریعے پاکستان منتقل کرنا ہوں گے۔