ڈالر و دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

June 10, 2023

کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

پی پی آئی کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کی سزا کےلئے قانون سازی کی جائے گی، غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر اس نئے قانون کا اطلاق ہو گا۔

ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالرز تک اپنے ساتھ لا سکیں گے، ان سے آمدن کے ذرائع بارے بھی کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔