میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا ارادہ نہیں، پرویز خٹک

June 10, 2023

فائل فوٹو

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا ارادہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ مجھ سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بےبنیاد اور سراسر غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہجہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپرویز خٹک نے کہا تھا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکریٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔