عوام کی خدمت ہی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے، شہباز شریف

June 21, 2016

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کےمعاشی اقدامات سےقومی معیشت مضبوط ہوئی ہےاورزرِمبادلہ کےذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چُھو رہےہیں۔

لاہورمیں اراکین اسمبلی سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کا سفر کامیابی سےجاری ہےاورملکی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہےہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے،ان کاہر قدم عوام کی فلاح کےلئےاٹھ رہا ہےجبکہ حکومت کےفلاحی پروگراموں سےعوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےمنتخب نمائندوں کوہدایت کی کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھ کر ان کے مسائل حل کریں۔