ہنگامی صورتحال میں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اُڑنے والا سوٹ تیار

June 21, 2023

اسکرین گریب

تیزی سے ترقی کرتی برقی آلات کی ٹیکنالوجی نے اُڑتی کاروں کے بعد اب انسان کے اُڑنے کا بھی انتظام کر لیا ہے۔

آئرن مین کی طرح اُڑنے کا شوق رکھنے والے افراد کا اُڑنے کا خواب پورا ہو گیا ہے، جی ہاں اب آپ بھی فلمی کردار آئرن مین کی طرح اڑ سکتے ہیں۔

رچرڈ براؤننگ نامی شخص نے ایک فلائٹ سوٹ تیار کیا ہے جسے پہن کر انسان اُڑنے کے قابل اور دور دراز ایسے مقامات پر، جہاں بروقت مدد کی ضرورت ہو وہاں پہنچ سکتا ہے۔

رچرڈ براؤننگ نے اُڑنے کے لیے بازو اور ٹانگوں کے لیے ایسی ٹربائنز تیار کی ہیں جو اڑنے میں مدد دیتی ہیں۔

رچرڈ براؤننگ کے مطابق یہ جیٹ سوٹ پہاڑوں میں ہنگامی پیرامیڈک ریسپانس گاڑی کے طور پر استعمال کیا جائے گا جہاں ہیلی کاپٹر کی مدد محفوظ یا عملی نہیں ہوگی۔