سونا فی تولہ 2400؍ روپے سستا

July 27, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2400روپے فی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1960ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 1972 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ،تاہم ڈالر کی قدر میں کمی اور سونے کی فروخت میں اضافے کی وجہ سےمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2400روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 22ہزار 100روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2058روپے کی کمی سے ایک لاکھ 90ہزار 415روپے ہو گئی لیکن چاندی کی قیمت 2750روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔