اسٹاک مارکیٹ، انرجی اور بینکنگ سیکٹر میں زبردست سرگرمی، 958 پوائنٹس کا اضافہ

August 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، آئل سیکٹرمیں بھاری سرمایہ کاری کے معاہدے اورسرمایہ کاری کی خبروں سے ، انرجی اور بینکنگ سیکٹر میں زبردست سرگرمی ، مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 958 پوائنٹس کا اضافہ، تقریباً 2سال بعد 48ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہو گئی،52.51فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 133ارب 25کروڑ 10لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 8.07فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو اور اوجی ڈی سی کے ساتھ معاہدے نیز دیگر دوست ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کے انرجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے نتیجے میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی پر ہوا، پیر کو مارکیٹ 296پوائنٹس کے اضافے سے کھلی جس کے بعد مسلسل اضافے کا رحجان برقرار رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1050پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 957.60پوائنٹس کے اضافے سے48034.60پوائنٹس پر آکر بند ہوا، اس طرح تقریباً 2سال کے عرصے بعد48ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی ہے۔