افریقی ملکیوگینڈا میں ایک شادی شدہ شخص نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کر لی جن میں 2 سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی شخص نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں۔
رپورٹس کے مطابق شادی میں حبیب کی پہلی بیوی بھی موجود تھی اور اس شادی کو بھی 7 سال مکمل ہو چکے ہیں۔
حبیب سکونین نے شادی کے بعد ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں نئی گاڑی منہ دکھائی کے طور پر دی ہے۔
حبیب سکونین کا کہنا ہے کہ میری تمام بیویوں میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی جلن نہیں، مستقبل میں مزید شادیاں بھی کر سکتا ہوں، میں ابھی جوان ہوں تو میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ بس اب ختم ہو گیا۔
استقبالیہ کی تقریب میں حبیب نے بتایا کہ میں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میری فیملی بہت بڑی اور خوش ہو۔