ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

September 21, 2023

علامتی فوٹو

ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 15 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے ذخائر پانچ کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 69 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ ذخیرہ 5 کروڑ 11 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 49 کروڑ ڈالر رہا۔