انتخابی فہرستیں 25 اکتوبر تک غیر منجمد کردی گئیں

September 28, 2023


الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں 25 اکتوبر تک غیر منجمد کردیں، ووٹرز 25 اکتوبر تک ووٹ کا اندراج اور اخراج یا منتقلی کروا سکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی فہرستیں 20 جولائی کو منجمد کی گئی تھیں، ووٹر فہرست 25 اکتوبر تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام اہل افراد 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔