کراچی میں بلدیہ رئیس گوٹھ سے دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں فتنہ الہند (کالعدم بی ایل اے) کے کمانڈر بشیر زیب اور ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق خفیہ اطلاعات پر حب ریور روڈ رئیس گوٹھ میں گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم جلیل عرف نوید گرفتار جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق کمپاؤنڈ میں ٹرک سے دھماکا خیز مواد سے بھرے پلاسٹک کے ڈرم اور سلنڈر ملا، یہ مواد ڈیٹونیٹر اور ڈیڈ کور وائر سے منسلک تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق فارنزک ٹیسٹ پر پتہ چلا کہ بارودی مواد 2 ہزار کلو گرام ہے، ٹرک کی تیاری مقصد کراچی میں دہشت گردی کرنا تھا، ملزمان کا تعلق بی ایل اے مجید بریگیڈ فتنہ الہند سے ہے۔