کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب میں بیک وقت آپریشن کا فیصلہ

September 30, 2023

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب نے بیک وقت آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں یہ اہم فیصلہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، عین اسی وقت سندھ کی جانب سے بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ بیک وقت آپریشن کا مقصد یہ ہے کہ کوئی ڈاکو پولیس کارروائی کے دوران سندھ سے پنجاب یا پنجاب سے سندھ میں داخل نہ ہو سکے۔

آپریشن میں پنجاب اور سندھ کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں رپورٹس شیئر کریں گی۔