سپریم کورٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

October 03, 2023

فائل فوٹو

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج کرے گا، سرکاری ٹی وی کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔

کمرہ عدالت نمبر ایک میں سرکاری ٹی وی کے کیمرے لگا دیے گئے، جبکہ تحریک انصاف نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں اور انہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، پی ڈی ایم حکومت نے سپریم کورٹ کے متوازی نظام قائم کرنے کی کوشش کی۔

سپریم کورٹ رولز 1980 کی موجودگی میں عدالت عظمیٰ سے متعلق قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔