جانوروں کے فلو وائرس سے مماثل وائرس کا پہلا انسانی کیس رپورٹ

November 27, 2023

جانوروں کے فلو وائرس سے مماثل وائرس کا پہلا انسانی کیس برطانیہ میں رپورٹ ہوا ہے۔

لندن سےبرطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں سوائن فلو ایچ 1 این 2 کا پہلا انسانی کیس رپورٹ ہوا ہے۔

برطانوی ہیلتھ ایجنسی نے اس حوالے سے بتایا کہ مریض میں سوائن فلو ایچ1 این 2 کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں۔

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحتیاب ہوگیا۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایچ 1 این 2 فلو وائرس عموماً خنزیر میں پایا جاتا ہے۔