جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھیں گے، جان کربی

December 01, 2023

فائل فوٹو

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کے ساتھ غزہ میںجنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ سے یرغمالیوںکی رہائی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ سے 6 امریکی رہا ہوچکے ہیں، ایک خاتون ابھی تک لاپتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیل دوبارہ حماس کے پیچھے جانے کا فیصلہ کرے گا تو اسے امریکی حمایت حاصل ہوگی۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینی بچوں کو بلااشتعال فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا تھا کہ بچوں نے ان پر دھماکا خیز مواد پھینکا تھا، درحقیقت ایک بچے کے ہاتھ میں فائر کریکر تھا۔